خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ

پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جرنلسٹ گروپ کے دونوں پینلز بلامقابلہ منتخب ہوگئے

پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جرنلسٹ گروپ کے دونوں پینلز بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ پریس کلب میں الیکشن کمیشن سید قلب عباس بخاری ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر رائے منظور احمد…

پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جرنلسٹ گروپ کے دونوں پینلز بلامقابلہ منتخب ہوگئے

پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جرنلسٹ گروپ کے دونوں پینلز بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

پریس کلب میں الیکشن کمیشن سید قلب عباس بخاری ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر رائے منظور احمد عابد کھرل اور اختر سجاد نے باقاعدہ طور پر جرنلسٹ گروپ کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا – الیکشن کمیشن کے مطابق پریس کلب جھنگ کے لئے صدر لیاقت علی انجم ، نائب صدر اصغر علی بھٹی ، سیکرٹری خرم سعید ، فنانس سیکرٹری قیصر بھبھڑانہ ، جوائنٹ سیکرٹری سید عدنان نور اور ایگزیکٹو ممبران کنور محمد علی ، غلام رضا چوہدری ، عدنان قریشی ، ملک محمودالحسن ، عبدالحمید اور علی احمد ملک جبکہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر مصعب فاروق ، نائب صدر بلال شہباز ، جنرل سیکرٹری شریف احمد طاہر ، فنانس سیکرٹری ظفر اقبال نول اور جوائنٹ سیکرٹری جاوید اقبال جبکہ ایگزیکٹو ممبران سید ذیشان رضا ، ریاض حسین ، رفیق اللہ خان ، محمد عامر خان ، محمد حسین اور محمد عرفان منتخب قرار پائے ہیں – اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر پریس کلب لیاقت علی انجم کا کہنا تھا کہ جرنلسٹ گروپ کی فتح اللہ تعالی کی ذات کا کرم ، دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاوں اور صحافی بھائیوں کی محبت کا نتیجہ ہے – ان کا کہنا تھا کہ جرنلسٹ گروپ پہلے کی طرح اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پریس کلب جھنگ کی تعمیر وترقی ، صحافیوں کی خوشحالی اور مثبت صحافت کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں