728 x 90

پنجاب اتھارٹی کی طرف سے لوگوں کو بھاری بل وصول ہونا شروع

پنجاب اتھارٹی کی طرف سے لوگوں کو بھاری بل وصول ہونا شروع

پنجاب اتھارٹی کی طرف سے لوگوں کو بھاری بل وصول ہونا شروع ذرائع کے مطابق صاف ستھرا پنجاب اتھارٹی کی طرف سے جھنگ کی عوام کو بل وصول ہونا شروع ہو گئے ہیں کوٹ روڈ ریل بازار شہید روڈ اور دیگر بازاروں میں دکانداروں کو ہزار روپے 1500 روپے دو ہزار روپے کہ بل وصول

پنجاب اتھارٹی کی طرف سے لوگوں کو بھاری بل وصول ہونا شروع ذرائع کے مطابق صاف ستھرا پنجاب اتھارٹی کی طرف سے جھنگ کی عوام کو بل وصول ہونا شروع ہو گئے ہیں کوٹ روڈ ریل بازار شہید روڈ اور دیگر بازاروں میں دکانداروں کو ہزار روپے 1500 روپے دو ہزار روپے کہ بل وصول ہوئے ہیں دکانداروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی یعنی صاف ستھرا پنجاب اتھارٹی نے اج تک عوام کو یہ نہیں بتایا کہ بل بھیجنے کا کیا کریٹ ایریا ہے شیڈول کیا ہے نہ ہی اس سلسلے میں میڈیا پر کوئی اشتہاری مہم چلائی گئی ہے نہ ہی اگاہی مہم اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جو موجودہ صورتحال ہے وہ پورے شہر میں ہر ادمی کو نظر ارہی ہے کہ صفائی کا ناقص انتظام ہے بار بار فون کرنے پر بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین صفائی کرنے نہیں اتے گلی محلوں چنبیلی مارکیٹ ریل بازار ببرانہ مگیانہ کالونی قاسمی کالونی گلی بینک والی گلی شمیم سٹام فروش والی جھنگ بازار لوہارہ بازار مچھلی بازار سمیت دیگرپرانا چنیوٹ روڈ مرضی پورہ جھنگ سٹی اڈا باغ سلطان والا محلہ یعنی تمام بازاروں میں صفائی کی نہایت ہی خراب صورتحال ہے اس کے باوجود ویسٹ منیجمنٹ کمپنی یعنی صاف ستھرا پنجاب کمپنی نے بنا کسی پلان اور شیڈول کے لوگوں کو بھاری بل بھیجنا شروع کر دیے ہیں کئی دکانداروں نے بتایا کہ ہمارا تو ایک فیصد بھی کچرہ نہیں ہے نہ ہی ہمارا کوئی ایسا کاروبار ہے جس سے کچرہ یا گند پھیلے اس کے باوجود ہمیں بھی بھاری بل بھیجے گئے ہیں جیسا کہ ہوٹل کھانے پینے کی اشیاء کپڑے کی دکانیں ریڈی میڈ کپڑوں کی دکانیں پردہ کی دکانیں زیادہ کچرا پیدا کرتی ہیں چوکر ونڈا کھل کی دکانیں کریانہ کی دکان ہے سبزی فروٹ وغیرہ کی دکانیں یہاں پر زیادہ کوڑا کرکٹ ہوتا ہے لیکن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صاف ستھرا پنجاب کمپنی نے ان دکانداروں کو بھاری بل بھیجے ہیں جن کا صفر بھی کچرا نہیں ہوتا اب شہر بھر میں جتنی مٹی گرد و غبار ہے اب وہ دکانوں کے اوپر ا جاتی ہے اگر وہ دکاندار صفائی کر کے باہر پھینک دیتے ہیں تو اس کا بل بھی دکاندار ہی دے گا ایسا کیوں ہے کوٹ روڈ شہید روڈ مین بازار اور اور دیگر کئی بازاروں کے انجمن تاجران کے عہدے داروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو پہلے تاجران سے مشاورت کرنی چاہیے تھی جب اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایک افسر سے بات کی گئی تو انہوں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ میرا نام ظاہر نہ کیجئے گا میں اپ کو بتاتا ہوں اس کی وجوہات اس افسر نے بتایا کہ شہر بھر میں کوئی بھی ایسی انجمن تاجران نہیں ہے جس کو دکاندار اپنی نمائندہ تنظیم مانتے ہوں یہاں چار پانچ انجمن تاجران اکٹھی ہوئی ہوئی ہیں جن کی کوئی نہیں سنتا ہر گروپ کے لوگ اپنی اپنی باتیں لے کر ا جاتے ہیں لیکن کسی بات پر طے ہونے کے بعد عمل نہیں کرتے چوڑا ریل بازار کی اور یونین ہے تنگ ریل بازار کی اور یونین ہے شہید روڈ پر بھی تین چار گروپ بنے ہوئے ہیں دکاندار کہتے ہیں یہ ہماری نمائندہ تنظیمیں نہیں ہے یہ صرف اپنے مفادات کے لیے انتظامیہ کے پاس جاتے ہیں ہماری کوئی بات نہیں کرتا اب میڈیا ہی بتائے ہم کس سے بات کریں اور کیسے معاملات طے کریں ہمارے پاس کوئی بھی شکایت لے کر اتا ہے ہم اس کا مسئلہ حل کر کے اور اس کو مطمئن کر کے بھیجتے ہیں اب صفائی کے لیے بھاری مشینری سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین بہت سارے پٹرول دیگر چیزیں خرچ ہوتی ہیں اس کے لیے ظاہر ہے پہلے بتا دیا گیا تھا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اب ہر دکاندار اور گھر سے صفائی کے لیے پیسے لے گی جیسا کہ پورے پنجاب میں ہے گورنمنٹ اف پنجاب نے اس کمپنی کو ٹھیکے پر دے دیا ہے اس لیے ٹھیکے دار نے اپنی رقم پوری کرنے کے لیے ظاہر ہے بل وصول کرنے ہیں دوسری طرف چوڑا ریل بازار اور تنگ ریل بازار کے چند تاجر رہنماؤں سے بات چیت ہوئی تو انہوں نے کہا کہ جو نام نہاد انجمن تاجران ہماری انتظامیہ کے قریب ہے ان کو صرف گلدستے دینے استقبال کرنے جانے والے کی تعریف کرنا اور انے والے کی تعریف کرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے وہ تاجران کے لیے اجتماعی سوچ یا کوئی پروگرام بناتے ہی نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تمام بازاروں کے جو بھی ذمہ داران ہیں ان سے مل کر سوشل میڈیا اخبارات اور کیبل کے ذریعے تمام علاقوں کا شیڈول جاری کرے اور اگاہی مہم شروع کرے تاکہ کسی بھی کنفیوزنگ کا شکار نہ ہو اس سلسلے میں اگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کوئی افسر یا کوئی بھی انجمن تاجران کا عہدے دار اپنا موقف دینا چاہے تو ہم وہ بھی شائع کریں گے ہمارا کام عوام اور انتظامیہ کے موقف عام لوگوں تک پہنچانا ہے وہ ہم اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos