پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے “مریم کا دسترخوان” کے نام سے اقدام کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران ایک نیا رجحان متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ”مریم کا دسترخوان”کے اقدام کے ذریعے پنجاب کے کونے کونے میں روزہ داروں کی خدمت کی
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے “مریم کا دسترخوان” کے نام سے اقدام کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران ایک نیا رجحان متعارف کرایا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ”مریم کا دسترخوان”کے اقدام کے ذریعے پنجاب کے کونے کونے میں روزہ داروں کی خدمت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں روزہ دار ”مریم کا مہمان”بن رہے ہیں اور ان دسترخوانوں کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے چوہترسہولت بازار اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو اشیائے خورونوش سستے داموں فراہم کر رہے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *