ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں ناقص، مضرِ صحت اور بیمار و لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ میٹ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران بیمار و لاغر جانوروں کے مضرِ صحت، ناقص اور بدبودار گوشت کی سپلائی کو
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں ناقص، مضرِ صحت اور بیمار و لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
میٹ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران بیمار و لاغر جانوروں کے مضرِ صحت، ناقص اور بدبودار گوشت کی سپلائی کو ناکام بنادیا۔ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق برآمد شدہ گوشت ناقص، مضرِ صحت، بدبودار اور انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار پایا۔
کارروائی کے دوران 120 کلو سے زائد ناقص و مضرِ صحت گوشت موقع پر ہی تلف کردیا گیا، گاڑی ضبط کرلی گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مزید براں، میٹ سیفٹی ٹیمز نے مختلف میٹ شاپس (Meat Shops) کی بھی انسپکشن کی، جہاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 4 لاکھ 34 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ ناقص و مضرِ صحت گوشت انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے اور یہ بہت سی موزی اور جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام تک معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *