728 x 90

پنجاب میں پہلی مرتبہ جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کا کامیاب تجربہ

پنجاب میں پہلی مرتبہ جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کا کامیاب تجربہ

پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو منصوبے کے تحت پہلی مرتبہ جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بائیو گیس کا پیداواری منصوبہ شروع کرنے پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کی تعریف کی۔

پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو منصوبے کے تحت پہلی مرتبہ جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بائیو گیس کا پیداواری منصوبہ شروع کرنے پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا پچاس میگاواٹ کا ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ روزانہ تین ہزار ٹن ٹھوس مواد کو بجلی میں تبدیلی کرے گا جس سے ماحولیاتی آلودگی سے پاک توانائی کے حصول میں مدد ملے گی۔

حکا م نے اجلاس کو بتایا کہ لاہور لینڈ FIEE سائٹ سے اگلے دس سال میں پچیس لاکھ ڈالر کی آمدن کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔

اجلاس میں مجوزہ ری سائیکلنگ پارک کا بھی جائزہ لیاگیا جس سے اندازاً انیس کروڑ ڈالر کی آمدن ہوسکتی ہے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos