خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ

پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے آئمہ مساجد صاحبان باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے آئمہ مساجد صاحبان باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25…

پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے آئمہ مساجد صاحبان باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے آئمہ مساجد صاحبان باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی اور صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ کے ہمراہ آئمہ کرام کو پے آرڈرز پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی ویژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد آئمہ مساجد کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ ان کی مالی معاونت کو یقینی بنانا ہے۔ آئمہ کرام نے اعزازیہ کارڈ کے اجرا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ضلع جھنگ میں 1970 رجسٹرڈ آئمہ کرام کو یہ اعزازیہ دیا جا رہا ہے، جبکہ شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اعزازیہ کی ادائیگی براہ راست ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں