728 x 90

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پرہے،پی ڈی ایم اے

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پرہے،پی ڈی ایم اے

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔ ایک بیان میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح بھی نمایاں طور پر کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔

ایک بیان میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح بھی نمایاں طور پر کم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑوں سے پانی کا بہاؤ نہیں ہے۔

دریں اثناء اتھارٹی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں سیلاب کے باعث ایک سو چونتیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے سینتالیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے اعلان کے مطابق نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ایک سروے کل سے شروع ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos