728 x 90

پورٹ قاسم کو عالمی صنعتی و لاجسٹک مرکز بنائیں گے، وفاقی وزیر بحری امور

پورٹ قاسم کو عالمی صنعتی و لاجسٹک مرکز بنائیں گے، وفاقی وزیر بحری امور

بحری امور کے وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے ایک جامع ماسٹر پلان کے تحت پورٹ انڈسٹریل کمپلیکس کی تعمیر کا طویل مدتی تصور پیش کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پورٹ انڈسٹریل کمپلیکس وژن کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے

بحری امور کے وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے ایک جامع ماسٹر پلان کے تحت پورٹ انڈسٹریل کمپلیکس کی تعمیر کا طویل مدتی تصور پیش کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پورٹ انڈسٹریل کمپلیکس وژن کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے موسمیاتی موافقت اور ماحولیاتی ہم آہنگی پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہاپورٹ قاسم کا موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ صنعتی مرکز آئندہ دو دہائیوں میں اربوں ڈالر کی آمدن سے معیشت پر گہرے اثرات مرتب کرے گا اور اس سے پاکستان کی صنعتی بنیاد مستحکم ہوگی۔

انہوں نے کہا پورٹ قاسم کے صنعتی کمپلیکس کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں شمال مغربی زون، مشرقی زون اور جنوب مغربی زون شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا حکومت صنعتی سرگرمیوں میں مزید معاونت کیلئے کاروباری سہولت ، منظوری کو حتمی شکل دینے اوربنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos