حکومتِ پنجاب کے ڈرگز فری پنجاب ویژن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت ضلع جھنگ میں سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے شراب نوشی میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف فوری اور غیر معمولی ایکشن لیتے ہوئے واضح
حکومتِ پنجاب کے ڈرگز فری پنجاب ویژن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت ضلع جھنگ میں سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے شراب نوشی میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف فوری اور غیر معمولی ایکشن لیتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چاہے ملزم وردی میں ہی کیوں نہ ہو۔
محکمانہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران پولیس کانسٹیبل عدنان احمد سے پانچ لیٹر شراب برآمد کی گئی، جس پر اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی جھنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ڈی پی او جھنگ نے فوری طور پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کانسٹیبل کو معطل کر دیا، جبکہ اس کے خلاف چارج شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق محکمانہ انکوائری سخت قواعد کے تحت مکمل کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی رعایت نہ دی جا سکے۔
ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ “وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ پولیس فورس کو عوام کے جان و مال کا محافظ ہونا چاہیے، نہ کہ قانون توڑنے والا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے سخت احتسابی عمل جاری رکھا جائے گا اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہوگا۔
یہ کارروائی نہ صرف ڈرگز فری پنجاب ویژن کی عملی مثال ہے بلکہ پولیس فورس کے اندر احتساب اور شفافیت کی واضح علامت بھی قرار دی جا رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *