ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر جھنگ پولیس نے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ مختلف تھانوں میں 6 بدنام زمانہ ٹاؤٹوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں فیروز، اللہ دتہ، غلام دستگیر، ناصر،
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر جھنگ پولیس نے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ مختلف تھانوں میں 6 بدنام زمانہ ٹاؤٹوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں فیروز، اللہ دتہ، غلام دستگیر، ناصر، نجف اور عمر فاروق شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ عناصر رسہ گیری، مالِ مسروقہ کے لین دین اور تھانوں میں مداخلت کے ذریعے شہریوں کو لوٹتے تھے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا کہ ٹاؤٹ مافیا کو مضبوط قانونی لگام ڈالی جا رہی ہے۔ تھانوں میں ٹاؤٹ مافیا کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔انہوں نے مزید واضح کیا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور شفاف پولیسنگ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رہے گی


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *