728 x 90

پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ایک لاکھ 89 ہزار 66 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ایک لاکھ 89 ہزار 66 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مہم پر اہداف کا جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ صحت کے افسران نے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مہم پر اہداف کا جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

محکمہ صحت کے افسران نے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ایک لاکھ 89 ہزار 66 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیو مہم کی کامیابی اور کارکردگی کے حوالہ سے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کے لئے ٹیموں کو متحرک رکھا جائے اور مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے بچوں کوپولیو قطرے پلانے سے متعلق جانچ پڑتال کی جائے تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو قطرے پیئے بغیرنہ رہے۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے نونہالوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں اورمحکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos