پٹھان کالونی، اولڈ چنیوٹ روڈ کے لئے اوسموسس (RO) فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی گرانٹ منظور کرنے پر گورنر پنجاب کے مشکور ہیں یہ بات معروف سماجی کارکن الف خان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے جھنگ کی عوام کے لیے ایک
پٹھان کالونی، اولڈ چنیوٹ روڈ کے لئے اوسموسس (RO) فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی گرانٹ منظور کرنے پر گورنر پنجاب کے مشکور ہیں یہ بات معروف سماجی کارکن الف خان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے جھنگ کی عوام کے لیے ایک اہم ترقیاتی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے پٹھان کالونی، اولڈ چنیوٹ روڈ، تحصیل و ضلع جھنگ میں ریورس اوسموسس (RO) فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی و تنصیب کی منظوری دے دی ہے۔اس کی منطوری کے لئے وہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے یکم جولائی 2024 سے صوبے کی تمام میونسپل کمیٹیوں، بشمول میونسپل کمیٹی جھنگ، کے لیے خصوصی ماہانہ گرانٹ 10,540,855 روپے جاری کرنا شروع کر دی ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیش بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ خصوصی گرانٹ درج ذیل اہم عوامی خدمات کی بہتری کے لیے فراہم کی جارہی ہے:
- پانی کی فراہمی کے نظام کی ترقی اور دیکھ بھال
- صفائی کے نظام کی بہتری و تسلسل
- اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیکھ بھال
- سیوریج اور سینیٹیشن کے نظام کی ترقی
- سڑکوں، اسٹریٹ مارکیٹس، کھیل کے میدانوں، اوپن اسپیسز، قبرستانوں، ہارٹیکلچرل ایریاز، نجی و سرکاری مارکیٹس، جانوروں کی منڈیوں اور ذبح خانوں سمیت شہری انفراسٹرکچر کی بہتری
محکمہ نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو ہدایت جاری کی ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر مذکورہ گرانٹ کو استعمال میں لاتے ہوئے RO پلانٹ کی تنصیب سمیت تمام متعلقہ امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *