وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پیرا فورس کا پہلا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی اکبربھنڈر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ ،سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر آفاق مورس سمیت پیرا فورس میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے پولیس افسران و کانسٹیبلان بھی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پیرا فورس کا پہلا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی اکبربھنڈر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ ،سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر آفاق مورس سمیت پیرا فورس میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے پولیس افسران و کانسٹیبلان بھی شریک تھے۔ اس موقع پرسب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر آفاق مورس نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ پیرا فورس تجاوزات،پرائس کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف متحرک ہو گی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی ویژن کے تحت پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ( پیرا) لانچ کر دی گئی ہے جس کا مقصد عوامی فلاح اور موثر گورنس کو فروغ دینا ہے۔ پیرافورس ضلع بھر میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف منظم کارروائیاں کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پیرافورس پرائس کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی سمیت تجاوزات کے سدباب کے لیے پوری طرح سرگرم عمل رہے گی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *