پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے برطانیہ کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آپریشن کو برمنگھم اور لندن تک بھی بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے حفاظتی طریقہ کار، پائلٹ کی تربیت، لائسنسنگ اور ہوائی جہازکو ہوا
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے برطانیہ کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آپریشن کو برمنگھم اور لندن تک بھی بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے حفاظتی طریقہ کار، پائلٹ کی تربیت، لائسنسنگ اور ہوائی جہازکو ہوا بازی کے عالمی ادارے کے معیار کے مطابق بنانے کیلئے حکومت کی بھرپور کوششوں پر روشنی ڈالی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اِن پروازوں سے برطانیہ اور یورپ میں مقیم تقریباً 14 لاکھ پاکستانیوں کو سفر کی مناسب سہولت فراہم ہو گی جس سے ان کے وقت کی بچت بھی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کے آپریشنز کو توسیع دینے کیلئے پُرعزم ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *