پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ آج لندن میں ایک تقریب منعقد کررہا ہے۔ پاکستان کی پریمیئر T20 کرکٹ لیگ میں ہر سال چھ شہروں کی ٹیمیں مدمقابل ہوتی ہیں۔ گیارہواں ایڈیشن اگلے سال اپریل اور مئی میں شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ کو آٹھ ٹیموں تک
پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ آج لندن میں ایک تقریب منعقد کررہا ہے۔
پاکستان کی پریمیئر T20 کرکٹ لیگ میں ہر سال چھ شہروں کی ٹیمیں مدمقابل ہوتی ہیں۔
گیارہواں ایڈیشن اگلے سال اپریل اور مئی میں شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ کو آٹھ ٹیموں تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں دو نئی فرنچائزز کے لئے برطانیہ کے ممکنہ سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
لندن روڈ شو کا مقصد کاروباری رہنماوں، ممکنہ فرنچائز مالکان اور کرکٹ کے شائقین کو لیگ کی تجارتی اہمیت اور تزویراتی وژن سے آگاہ کرنا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *