پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں بارش کا انتباہ جاری کرتے ہوئے آج(جمعرات) رات سے منگل تک بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائیں بالائی پنجاب میں داخل ہو گئی ہیں جس کے باعث راولپنڈی، مری، گلیات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ملتان،
پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں بارش کا انتباہ جاری کرتے ہوئے آج(جمعرات) رات سے منگل تک بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائیں بالائی پنجاب میں داخل ہو گئی ہیں جس کے باعث راولپنڈی، مری، گلیات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ملتان، بہاولپور اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے دریائوں اور نہروں میں پانی کا بہائو بڑھ سکتا ہے۔
تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کرتے ہوئے حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور ہنگامی صورت حال میںپی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *