خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ

چنڈ بھروانہ میں پٹرول پمپس کی چیکنگ، خلاف ورزی پر جرمانہ، صارفین کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے چنڈ بھروانہ کے علاقے میں واقع مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں ایندھن کی پیمائش اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں…

چنڈ بھروانہ میں پٹرول پمپس کی چیکنگ، خلاف ورزی پر جرمانہ، صارفین کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے چنڈ بھروانہ کے علاقے میں واقع مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں ایندھن کی پیمائش اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کے عمل کو چیک کیا اور پیمائش کے پیمانوں کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی طور پر جانچ پڑتال کی۔

معائنہ کے دوران ایک پٹرول پمپ پر پیمائش میں کمی اور قواعد کی خلاف ورزی سامنے آنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پمپ مالک کو 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے موقع پر ہی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ آئندہ ایسی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے تمام پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے متنبہ کیا کہ صارفین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے اور پیمائش میں کسی قسم کی کمی یا دھوکہ دہی سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی پمپ پر بے ضابطگی پائی گئی تو نہ صرف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے بلکہ سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو معیاری اور مکمل مقدار میں ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے چیکنگ کا عمل جاری رکھے گی۔ اس ضمن میں شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں