وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئر پرسن وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان نے کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔انہوںنے جیل کے ہسپتال، خواتین کی بیرکوں ،کچن ،جنرل بیرکس اور دیگر مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات کے چیئرپرسن
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئر پرسن وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان نے کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔انہوںنے جیل کے ہسپتال، خواتین کی بیرکوں ،کچن ،جنرل بیرکس اور دیگر مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات کے چیئرپرسن نے قیدیوں سے سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔چیئر پرسن رانا منان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھرکی جیلوں کے اسیران کی فلاح وبہبودکے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔ جیلوں میں قائم صنعتوں کی ترقی سمیت قیدیوں کو بہتر تعلیم، تربیت اور بحالی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جیل کے ہسپتال کی صورتحال کی مزید بہتری کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔جھنگ جیل میں کارپٹ کی انڈسٹری قائم ہے،اس حوالہ سے اسیران کو کورسسز کروائے جارہے ہیں جبکہ ایئرکنڈیشنر، موٹرسائیکل مکینک کی سکلز بھی دی جارہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *