چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں میں شراکت داری مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کے حوالے سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج(پیر) کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے
چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں میں شراکت داری مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کے حوالے سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج(پیر) کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے سیکورٹی ایڈوائزر اور ابوظہبی کے نائب حکمران شیخ طاہنون بن زید النہیان سے گفتگو میں کہی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ اس شراکت داری سے دونوں ملکوں کے برادر عوام کے مشترکہ مفادات کا تحفظ ہوگا اور خطے میں امن واستحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل تاریخی تعلقات اور مضبوط سٹرٹیجک شراکت داری کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی اپنی سلامتی ہے۔
سید عاصم منیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ملکی معیشت میں مسلسل معاونت کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کو سراہا اور اسکا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا یہ معاونت دونوں برادر ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی روابط کی عکاس ہے انہوں نے پاکستان میں اقتصادی اور سماجی ترقی کی رفتار تیز کرنے میں اماراتی قیادت کے تعمیری کردار کو سراہا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے مختلف شعبوں خصوصا معاشی شراکت داری، سرمایہ کاری اور سلامتی کے حوالے سے باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے علاقائی صورتحال پر بھی غور کیا اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے جاری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *