چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے ایک گروپ نے چینی وزیر خارجہ کا شاندار خیرمقدم کیا اور پھول پیش کیے۔ دورے کے دوران اسلام آباد میں چھٹا پاک-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ منعقد ہوگا، جس کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کریں گے۔
وانگ ژی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *