728 x 90

چینی کی فروخت 170 روپے فی کلو پر یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کے مختلف دوکانوں پر چھاپے

چینی کی فروخت 170 روپے فی کلو پر یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کے مختلف دوکانوں پر چھاپے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ میں چینی کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے مارکیٹ میں چینی کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے مختلف شاپس کا دورہ کیا اور اوورچارجنگ پر دوکاندار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ میں چینی کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے مارکیٹ میں چینی کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے مختلف شاپس کا دورہ کیا اور اوورچارجنگ پر دوکاندار پر مقدمہ درج کروایا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چینی کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔ضلع بھر میں چینی کی طلب، رسد اور نرخوں کاجائزہ لیکر مارکیٹوں میںچینی 170 روپے فی کلو گرام فروخت پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے پر عزم ہیں۔ صارفین کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos