چین نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بروقت انسانی امداد کے ذریعے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل تعاون اور دوستی کا اعادہ کیا ہے۔ سیلاب زدگان کیلئے تین سو خیموں اور نو ہزار کمبلوں پر مشتمل دوچینی امدادی پروازیں آج نور خان ائربیس راولپنڈی پر اتریں۔ یہ خیرسگالی مشکل وقت میں پاکستان
چین نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بروقت انسانی امداد کے ذریعے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل تعاون اور دوستی کا اعادہ کیا ہے۔
سیلاب زدگان کیلئے تین سو خیموں اور نو ہزار کمبلوں پر مشتمل دوچینی امدادی پروازیں آج نور خان ائربیس راولپنڈی پر اتریں۔
یہ خیرسگالی مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چین کی مضبوط یکجہتی کی عکاس ہے۔
وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام نے بطور مہمان خصوصی امدادی سامان وصول کیا۔
اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک’ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ’ این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ امور کے نمائندے بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انجینئرامیر مقام نے فوری امداد کی فراہمی پر چین کی حکومت اور عوام کا بے حد شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس امداد سے ہزاروں سیلاب زدہ خاندانوں کو ضروری سہولت میسر ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سیلاب زدہ علاقوں میں بروقت امداد اور بحالی کی کوششوں کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *