728 x 90

ڈاکٹر معظم وحید کی کاوش،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ساندل ایکسپریس کی بحالی ،جھنگ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا، اے سی کوچ اور نئے ٹرین منصوبوں کا بھی اعلان

ڈاکٹر معظم وحید کی کاوش،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ساندل ایکسپریس کی بحالی ،جھنگ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا، اے سی کوچ اور نئے ٹرین منصوبوں کا بھی اعلان

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے 8 سال بعد ساندل ایکسپریس کی بحالی کا افتتاح کرتے ہوئے جھنگ صدر ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ افتتاحی تقریب میں جھنگ کو ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل کرنے، ڈرائی پورٹ اور انڈسٹریل اسٹیٹ

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے 8 سال بعد ساندل ایکسپریس کی بحالی کا افتتاح کرتے ہوئے جھنگ صدر ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ افتتاحی تقریب میں جھنگ کو ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل کرنے، ڈرائی پورٹ اور انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی زور دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ساندل ایکسپریس کی بحالی سے جھنگ، سرگودھا اور ملتان کے عوام کو سستی اور بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شورکوٹ، جھنگ اور سرگودھا کے لیے ایک اور ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے، جبکہ ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خواہش پر پنجاب کے آٹھ بڑے شہروں کو ریلوے ٹریک کے ذریعے باہم منسلک کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جس میں جھنگ سمیت دیگر اضلاع کو شامل کیا جائے گا۔ مستقبل میں چین کے تعاون سے تیز رفتار ٹرینیں چلانے اور ڈبل ٹریک منصوبوں پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر معطم وحید کی جانب سے جھنگ صدر ریلوے اسٹیشن میں سہولیات اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے کو سپانسر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں جھنگ کی ترقی کے لیے ڈرائی پورٹ اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سمیت دیگر اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا، جبکہ ساندل ایکسپریس میں اے سی کوچ شامل کرنے کی درخواست پر وفاقی وزیر نے منظوری دیتے ہوئے کوچ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

وفاقی وزیر نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو ناقابلِ فراموش قرار دیا اور کہا کہ ملک کی ترقی و استحکام میں شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے ساندل ایکسپریس کی بحالی پر جھنگ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے ملنے والی محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر میوزک کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں معروف گلوکاروں نے پرفارم کیا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos