728 x 90

ڈبلیو ڈبلیو ایف نے لیبر کمپلیکس، ٹیکسلا میں 504 رہائشی فلیٹس کی تعمیر کامیابی سے مکمل کی ہے،سالک حسین

ڈبلیو ڈبلیو ایف نے لیبر کمپلیکس، ٹیکسلا میں 504 رہائشی فلیٹس کی تعمیر کامیابی سے مکمل کی ہے،سالک حسین

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور رکن صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان نے وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سے سیکریٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کے آفس میں ملاقات کی۔وفاقی سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد بھی اس موقع پر

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور رکن صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان نے وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سے سیکریٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کے آفس میں ملاقات کی۔وفاقی سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

معزز قومی اور صوبائی اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اگست 2008 کو پاکستان آرڈیننس واہ فیکٹریز کے قریب ہونے والے المناک دو خود کش دھماکوں میں شہید ہونے والے 70 کارکنوں کے خاندانوں کو لیبر کمپلیکس ٹیکسلا میں فلیٹس فراہم کرنے کے اپنے وعدے کی تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے لیبر کمپلیکس، ٹیکسلا میں 504 رہائشی فلیٹس کی تعمیر کامیابی سے مکمل کی ہے اور ان میں سے 70 فلیٹس خصوصی طور پر شہداء کے لواحقین کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جو قوم کے لیے ان کی لازوال قربانیوں کے احترام اور اعتراف کے طور پر ہیں۔

یہ منصوبہ شہداء کے قانونی ورثاء کو الاٹ کرنے کے لیے باضابطہ طور پر پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تاہم، سول کورٹ، ٹیکسلا میں جاری قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے الاٹمنٹ کا عمل زیر التوا ہے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قانونی کارروائی کے حل کے بعد یہ فلیٹس مستحق خاندانوں کو جلد از جلد الاٹ کیے جائیں۔ یہ اقدام ان کارکنوں کی ہمت اور قربانی کو ایک لازوال خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیااس موقع پر وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ تمام قوانین پر عمل پیرا ہو کر شہداء کی خاطر ہر طرح کی پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلئے وزارت قانون و انصاف مدد کیلئے تیار ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان نے کہا کہ ان 70 شہیداء کو لیبر کمپلیکس ٹیکسلا میں فلیٹس کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کی سطح پر جو مدد درکار ہوئی اسے یقینی بنایا جائے گا یاد رہے کہ جناب عقیل ملک اور محسن ایوب خان کا تعلق انہی 70 شہداء کے حلقہ راولپنڈی سے ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos