ہاکی کے فروغ کے لیے جھنگ میں اہم پیش رفت ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جھنگ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے باہمی تعاون سے انڈر 16 کھلاڑیوں میں ہاکیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سپورٹس آفیسر محمد عمران،چوہدری عمران گل ،چوہدری عمار نبیل اور کوچ حاجی شہزاد نے کھلاڑیوں میں ہاکیاں تقسیم کیں ۔انہوں نے
ہاکی کے فروغ کے لیے جھنگ میں اہم پیش رفت ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جھنگ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے باہمی تعاون سے انڈر 16 کھلاڑیوں میں ہاکیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سپورٹس آفیسر محمد عمران،چوہدری عمران گل ،چوہدری عمار نبیل اور کوچ حاجی شہزاد نے کھلاڑیوں میں ہاکیاں تقسیم کیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی اسپورٹس چوہدری خضر افضال اور سیکرٹری اسپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی خصوصی ہدایت پر فنڈز کے اجراء کے بعد کھلاڑیوں میں ہاکیوں کی تقسیم ممکن ہو سکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق بڑھے گا بلکہ ہاکی جیسے قومی کھیل میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ سپورٹس آفیسر نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ وہ بہتر تربیت حاصل کر کے صوبائی اور قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے سکیں۔دوسری جانب کوچ نے بھی ہاکیوں کی تقسیم کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی سرپرستی سے نوجوان کھلاڑی مزید محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے، جو مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
ماہرین کے مطابق کھلاڑیوں میں ہاکیوں کی یہ تقسیم قومی کھیل کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم ہے، اور اگر یہی سلسلہ برقرار رہا تو مستقبل میں یہی نوجوان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام فخر سے بلند کریں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *