محکمہ کھیل جھنگ اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب منعقدہ فٹ بال لیگ میں 20 کلبوں نے شرکت کی اور پاکستان بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سینئر وائس پریزیڈنٹ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن حافظ ذکااللہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ٹونامنٹ کا فائنل جھنگ آزاد فٹبال کلب اور بھبھڑانہ
محکمہ کھیل جھنگ اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب منعقدہ فٹ بال لیگ میں 20 کلبوں نے شرکت کی اور پاکستان بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سینئر وائس پریزیڈنٹ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن حافظ ذکااللہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ٹونامنٹ کا فائنل جھنگ آزاد فٹبال کلب اور بھبھڑانہ فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا جو مقررہ وقت میں ایک گول سے برابر رہا۔پنلٹی ککس پر جھنگ آزاد فٹبال کلب فاتح قرار پائی۔سینئر وائس پریزیڈنٹ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن حافظ ذکااللہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران،صدر ڈی ایف اے معمر قذافی،جنرل سیکرٹری شیخ محمد شعیب،سیکرٹری فنانس حسنین شاہ و دیگر اراکین ڈی ایف اے بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ موجود تھے سینئر وائس پریزیڈنٹ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول پر فٹبال کے فروغ کیلئے صدر ڈی ایف اے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جس سے شائقین فٹبال کو معیاری مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ فٹبال لیگ کا مقصد نوجوان نسل کو موبائل سے نکال کر گراؤنڈ میں لانا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر کھیل کر ملک کا نام روشن کریں۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ محکمہ سپورٹس اور فٹبال ایسوسی ایشن کےاشتراک سے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انکے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا جس سے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب ممکن ہو سکے گا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *