728 x 90

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے آج تھانہ موچیوالا میں کھلی کچہری منعقد کی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے آج تھانہ موچیوالا میں کھلی کچہری منعقد کی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے آج تھانہ موچیوالا میں کھلی کچہری منعقد کی، جس میں علاقے بھر سے آئے ہوئے شہریوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے فرداً فرداً تمام شکایات سنی اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کے موقع پر ڈی ایس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے آج تھانہ موچیوالا میں کھلی کچہری منعقد کی، جس میں علاقے بھر سے آئے ہوئے شہریوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے فرداً فرداً تمام شکایات سنی اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کے موقع پر ڈی ایس پی صدر ظہور احمد مگسی اور ایس ایچ او موچیوالا بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے علاقے میں منشیات فروشوں اور ٹاؤٹ مافیا کے متعلق شہریوں سے تفصیلی استفسار کیا اور ایس ایچ او کو اس حوالے سے سخت، جامع اور مؤثر کارروائی کی ہدایات دیں۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے منظم حکمتِ عملی کے ساتھ مسلسل اور سنجیدہ آپریشن جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی فوری دادرسی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور عوام کو ہر سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او نے شہریوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے باہمی رابطے سے ہی علاقے میں دیرپا امن و امان کا قیام ممکن ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos