ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ صدارت ٹریفک سٹاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمد دھولکہ بھی ہمراہ موجود تھے۔ اجلاس میں ٹریفک نظم و ضبط، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور موجودہ سکیورٹی و ٹریفک صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ صدارت ٹریفک سٹاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمد دھولکہ بھی ہمراہ موجود تھے۔ اجلاس میں ٹریفک نظم و ضبط، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور موجودہ سکیورٹی و ٹریفک صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈی پی او جھنگ نے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی پاسداری لازم ہے، تاہم ہر صورت عام شہری کی عزتِ نفس اور خوش اخلاقی کو مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ کسی بھی شہری کے ساتھ بدسلوکی یا دل آزاری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس کے دوران نمایاں اور مثالی خدمات سرانجام دینے والے ٹریفک اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے، جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمد دھولکہ کو منظم اور مثالی سپرویژن پر تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا۔ڈی پی او جھنگ نے دھند اور کرشنگ سیزن کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ٹریفک حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کو سہولت فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا خوش اخلاق، ذمہ دار اور عوام دوست رویہ شہریوں کے اعتماد کو مضبوط بناتا ہے، جسے ہر حال میں برقرار رکھا جائے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *