728 x 90

ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس،ابتک 354 درخواستیں موصول ہوئیں،202 فیصلے کئے جاچکے

ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس،ابتک 354 درخواستیں موصول ہوئیں،202 فیصلے کئے جاچکے

ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس،ابتک 354 درخواستیں موصول ہوئیں،202 فیصلے کئے جاچکے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر جائیداد کا قبضہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ضلع جھنگ میں اس مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت

ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس،ابتک 354 درخواستیں موصول ہوئیں،202 فیصلے کئے جاچکے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر جائیداد کا قبضہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔
ضلع جھنگ میں اس مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔


اجلاس میں ریونیو افسران، فیلڈ سٹاف اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کمیٹی میں موصول درخواستوں، قبضہ کی صورتحال اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا جائزہ لیا گیا۔
ابتک کمیٹی کو مجموعی طور پر 354 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔


202 کیسز پر فیصلے مکمل کیے جا چکے ہیں۔
185 حقداران کو قبضہ حوالے کر دیا گیا ہے۔
21 کیسز کو قانونی تقاضے پورے ہونے پر داخل دفتر کیا گیا۔
17 کیسز میں مزید رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے افسران کو شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔


انہوں نے کہا کہ جعلی کاغذات یا فراڈ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جائے۔
ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی فرد کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
حقداروں کو ان کا حق دلوانا ریاستی ذمہ داری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔


انہوں نے کہا کہ قبضہ، ملکیت اور ریکارڈ کی باریک بینی سے جانچ پڑتال ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق حقداران کو فوری ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔
ڈی آر سی ریونیو محکمے اور پولیس کے ساتھ مل کر تمام کارروائی شفاف طریقے سے انجام دے رہی ہے۔
فیصلوں پر سو فیصد عملدرآمد کے لیے مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos