728 x 90

ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس،23 کیسز کا فیصلہ سنایا گیااور12 کیسز داخل دفتر کردئے گئے

ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس،23 کیسز کا فیصلہ سنایا گیااور12 کیسز داخل دفتر کردئے گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں جائیداد کا قبضہ اصل مالکان کو دلوانے کے اقدامات جاری ہیں۔قبضہ، ملکیت اور ریکارڈ کی جانچ کے بعد حقداران کو فوری قبضہ دلوانا اور فیصلوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں جائیداد کا قبضہ اصل مالکان کو دلوانے کے اقدامات جاری ہیں۔
قبضہ، ملکیت اور ریکارڈ کی جانچ کے بعد حقداران کو فوری قبضہ دلوانا اور فیصلوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ریونیو افسران، فیلڈ سٹاف اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اور 35 کیسز کی سماعت کی گئی۔
ان میں سے 23 کیسز کے فیصلے سنائے گئے جبکہ 12 کیسز مزید کارروائی کے لیے داخل دفتر کیے گئے۔

ریونیو افسران کو فوری طور پر فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی رسائی اور سنوائی مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ہر کیس میں قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور مکمل ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے ناانصافی سے بچا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی ریونیو افسران، فیلڈ سٹاف اور پولیس نفری کے ہمراہ حقداران کو فوری قبضہ دلوا رہی ہے۔
فیصلوں پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانا کمیٹی کی اولین ترجیح ہے تاکہ ہر شہری کا حق محفوظ رہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos