728 x 90

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدرات ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں ماہانہ اجلاس برائے ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدرات ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں ماہانہ اجلاس برائے ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل منعقد ہوا

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں ماہانہ اجلاس برائے ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ، میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ جیل جھنگ اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے بطور سیکریٹری کمیٹی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اسیران کی

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں ماہانہ اجلاس برائے ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ، میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ جیل جھنگ اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے بطور سیکریٹری کمیٹی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اسیران کی صحت سے متعلق مسائل اور در پیش مشکلات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بالخصوص جیل ہسپتال میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی اور دیگر ضروری طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ مزید برآں، چند ایک خراب آلات کی مرمت اور نئے آلات کی فراہمی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں جیل ہسپتال کی تزئین و مرمت کے لیے ضروری اقدامات تجویز کیے گئے تاکہ اسیران کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے جیل میڈیکل آفیسر اور فیمیل میڈیکل کی کمی پورا کرنے کے لیے ہدایات جاری کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ اسیران کی فلاح و بہبود اور ان کی صحت کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos