ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے آئندہ 21اپریل سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 2343 ٹیمیں
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے آئندہ 21اپریل سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 2343 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے اور بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ذریعے بھی نگرانی کاکام لیا جائیگا اور انسدادپولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے ہیلتھ ورکرز کی تربیت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور اس ضمن میں دیگر متعلقہ محکموں سے روابط کو بھی موثر بنایا جائے۔انہوں نے سماجی تنظیموں اور دیگر عوامی حلقوں پر زور دیا ہے کہ پولیو جیسی موذی وباءکو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے حکومت کو شہریوں کا بھرپور تعاون بھی درکار ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *