728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ضلعی محکموں کے سربراہان و تحصیل ہیڈز کے ساتھ میٹنگ کی۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ضلعی محکموں کے سربراہان و تحصیل ہیڈز کے ساتھ میٹنگ کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرشہریوں کو تحصیل و یونین کونسل لیول پر معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کے تحت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں صبح 9 بجے ضلعی محکموں کے سربراہان و تحصیل ہیڈز کے ساتھ میٹنگ کی۔ ترقیاتی اسکیموں کی بر وقت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرشہریوں کو تحصیل و یونین کونسل لیول پر معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کے تحت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں صبح 9 بجے ضلعی محکموں کے سربراہان و تحصیل ہیڈز کے ساتھ میٹنگ کی۔ ترقیاتی اسکیموں کی بر وقت تکمیل، ستھرا پنجاب مہم اور سیوریج مسائل کے مستقل حل کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسکولوں میں تزئین و آرائش اور تدریسی سر گرمیوں میں بہتری کے لیے جاری اقدامات پر بھی بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور بنیادی صحت مراکز میں ڈاکٹرز کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات کے معیار کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں جبکہ بیوٹیفکیشن اسکیموں پر دن رات کام جاری رکھنے اور تعمیراتی معیار و کوالٹی کو ہر صورت برقرار رکھنے کی تاکید بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ریڑھی بازاروں کی موثر مانیٹرنگ اور تجاوزات کے مکمل خاتمے کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos