وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرہر ماہ کے پہلے دو روز شہریوں کی شکایات و مسائل کے بروقت ازالہ کے حوالہ سے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جہاں پر ضلعی انتظامیہ کے افسران عوامی مسائل کے حل کےلئے ایک چھت تلے موجودہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرہر ماہ کے پہلے دو روز شہریوں کی شکایات و مسائل کے بروقت ازالہ کے حوالہ سے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جہاں پر ضلعی انتظامیہ کے افسران عوامی مسائل کے حل کےلئے ایک چھت تلے موجودہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز اپنے آفس کے احاطہ میں شہریوں کی درخواستیں سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرہر ماہ کے آغاز میں شہریوں کی شکایات و مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے ۔ جھنگ سمیت دیگر تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسزکے ذریعے عوام الناس کو انکی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *