728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی درخواستیں سماعت کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی درخواستیں سماعت کی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کی شکایات و مسائل کے بروقت ازالہ کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی درخواستیں سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے مختلف سائلین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کی شکایات و مسائل کے بروقت ازالہ کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی درخواستیں سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے مختلف سائلین سے ریونیو عوامی خدمت سروسز کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں تمام ریونیو افسران ایک چھت تلے موجودہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ سمیت دیگر تحصیلوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام الناس کومحکمہ مال سے متعلق انکی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اورڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری،مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ دریں اثنائ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کے جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos