728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل جھنگ اور اٹھارہ ہزاری کے سیلاب سے متاثرہ علاقو ں کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل جھنگ اور اٹھارہ ہزاری کے سیلاب سے متاثرہ علاقو ں کا دورہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرجھنگ میں سیلاب سے متاثرہ 303 موضع جات میں بحالی کے اقدامات کے پیش نظر نقصانات کے درست تخمینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروے کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ ریونیو،اربن یونٹ،ایگریکلچر اور پاک آرمی حقائق کے مطابق سیلاب کے پیش نظر نقصانات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرجھنگ میں سیلاب سے متاثرہ 303 موضع جات میں بحالی کے اقدامات کے پیش نظر نقصانات کے درست تخمینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروے کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ ریونیو،اربن یونٹ،ایگریکلچر اور پاک آرمی حقائق کے مطابق سیلاب کے پیش نظر نقصانات کا اندراج کر رہے ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں سروے سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل جھنگ اور اٹھارہ ہزاری کے سیلاب سے متاثرہ علاقو ں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سروے ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور موقع پر سروے کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سیلاب میں جن کے گھر گرے ہیں فصلوں اور جانوروں کا نقصان ہوا ہے، حقائق کے مطابق نقصانات کاتخمینہ لگاکر میرٹ پر اندراج کیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی مکمل آبادکاری تک انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ شفاف انداز میں کریں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos