728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا  دورہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ہسپتال کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی)، مختلف داخلہ وارڈز، لیبارٹری اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ہسپتال کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی)، مختلف داخلہ وارڈز، لیبارٹری اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور علاج معالجہ کی سہولیات کے معیار کو چیک کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ بعض مریضوں کی شکایات سننے کے بعد انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے۔

علی اکبر بھنڈر نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور ہدایت کی کہ تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مریض کو بروقت، معیاری اور یکساں طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی تاکہ مریضوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے فارمیسی کا بھی معائنہ کیا اور ادویات کے سٹاک کو چیک کرتے ہوئے ضروری ادویات کی مسلسل دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کے لیے سہولت مراکز فعال رکھنے، رہنمائی ڈیسک قائم کرنے اور ایمرجنسی سروسز کو ہر وقت مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور ہسپتالوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos