ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ سروسز کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری سمیت دیگر صفائی ستھرائی اور دیگرانتظامی امورکو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے دیگر شعبوں کے معائنہ سمیت مریضوں و لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے استفسارکیا۔ انہوں نے ہسپتال
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ سروسز کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری سمیت دیگر صفائی ستھرائی اور دیگرانتظامی امورکو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے دیگر شعبوں کے معائنہ سمیت مریضوں و لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے استفسارکیا۔ انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ پنجاب حکومت ضلع کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کےلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ٹی ایچ کیوز اور مراکز صحت میں بہترین ہیلتھ سروسز کی فراہمی کویقینی بنانے کےلئے براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔اس دوران ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے دیگرطبی و انتظامی امور سے آگاہ بھی کیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *