ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے آج سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور مارکیٹ میں بولی کے عمل اور اشیائے خوردونوش کے مقررہ نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو ہدایت کی کہ نیلامی کا عمل مکمل شفاف بنایا جائے اور سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے آج سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور مارکیٹ میں بولی کے عمل اور اشیائے خوردونوش کے مقررہ نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو ہدایت کی کہ نیلامی کا عمل مکمل شفاف بنایا جائے اور سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ گراں فروشی یا کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں نظم و ضبط قائم رہے اور صارفین کے مفاد کا تحفظ ہو۔
ڈپٹی کمشنر کا دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ انتظامیہ عوام کو مناسب قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور شفاف کاروباری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مکمل اقدامات کر رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *