728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا ضلعی محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا ضلعی محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی محکموں کے افسران کی محکمانہ سروسز اور کارکردگی سمیت ضلع میں جاری حکومتی اقدامات پر عملدرآمد اور پیشرفت بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی محکموں کے افسران کی محکمانہ سروسز اور کارکردگی سمیت ضلع میں جاری حکومتی اقدامات پر عملدرآمد اور پیشرفت بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کئیں کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے خودرونوش کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد ہرصورت یقینی بنائیں اور گرانفروشوں کے خلاف بھرپورایکشن لیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد سموگ مہم کے حوالے سے اقدامات بارے متعلقہ محکموں سے بریفنگ لی۔

جس میں بتایاگیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر5 لاکھ 70 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ اس ضمن میں خلاف ورزی پر 23 مقدمات درج کئے گئے ۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر اور آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا جائے۔انسداد سموگ مہم پرعملدرآمد یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد پر محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ لی اور آئندہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں وخسرہ روبیلا مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران سے دریافت کیا ۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے انڈور،آوٹ سرویلنس، زیر تعمیر شاہراہوں اور ڈویلپمنٹ کے کاموں کی سائٹس پر پانی کا چھڑکاو، غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ پوائنٹس اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاون سمیت دھواں چھوڑے والی گاڑیوں کے خلاف جاری کارروائیوں بارے جائزہ لیا

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos