ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدات ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ کارکردگی و جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر غور کیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدات ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ کارکردگی و جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر غور کیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ستھر اپنجاب و واسا جھنگ کی ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی گئی جبکہ بیوٹیفکیشن اسکیموں پر کام کی پیشرفت کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پیرا فورس کو عارضی تجاوزات کے خاتمے کیلئے مانیٹرنگ مزید تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ محکمہ ہائی وے کو شاہراہوں کی بہتری و تزین و آرائش کے حوالے سے اقدامات کرنے اورجاری اسکیموں کی نگرانی کے احکامات جاری کئے گئے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباء، اساتذہ سے جاری تدریسی سر گرمیوں کے حوالے سے بریفنگ لی گئی اور ہدایات جاری کیں کہ تعلیم کے فروغ اور تدریسی سرگرمیوں بارے تمام میسر وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *