728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔رواں ماہ 13 اکتوبرتا16اکتوبر ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں بارے بریفنگ لی گئی۔محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔رواں ماہ 13 اکتوبرتا16اکتوبر ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں بارے بریفنگ لی گئی۔محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔2343 ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گی۔محکمہ صحت کے افسران و سٹاف کی ٹریننگ کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے اور بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی فیلڈ میں ٹیموں کی نگرانی کریں گے اور انسدادپولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے ہیلتھ ورکرز کی تربیت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور اس ضمن میں دیگر متعلقہ محکموں سے روابط کو بھی موثر بنایا جائے۔انہوں نے سماجی تنظیموں اور دیگر عوامی حلقوں پر زور دیا ہے کہ پولیو جیسی موذی وباءکو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے حکومت کو شہریوں کا بھرپور تعاون بھی درکار ہے۔والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔اس ضمن میں محکمہ صحت کی طرف سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو مائیکرو پلان کے مطابق ذمہ داررانہ طریقے سے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مہم میں سو فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے گا اس ضمن میں مانیٹرنگ کا کڑا نظام بھی فعال رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے افسران انسداد پولیومہم کے کیچ اپ ڈیز کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل کریں گے تاکہ مطلوبہ اہداف کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو سے فری پاکستان ہمارا عزم ہے، میڈیا کی وساطت سے عوام میں بھرپور آگاہی پیداکرکے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos