ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کر طرف سے کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 3 ہزار سے زائد انسپکشنز،خلاف ورزی پر 3 دکانیں سیل ،66 دکاندار گرفتار اور ایک مقدمہ درج کیا گیا جبکہ خلاف ورزیوں پر 1 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم ہیں جہاں شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔مزید برآں پیرا فورس کی جانب سے بھی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر دستیاب رہیں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *