خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی ، اس دوران افسران نے پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ اور ورکنگ کا جائزہ لینے کےلئے ڈور ٹو ڈور…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی ، اس دوران افسران نے پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ اور ورکنگ کا جائزہ لینے کےلئے ڈور ٹو ڈور وزٹس کئے اور بچوں کی انگلیوں پر نشانات کی تصدیق کی۔

اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی ہے کہ اس اہم موقع پر ہمیں اپنے ہر بچے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،لہٰذاوالدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ پولیو مہلک مرض ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہو کر اسے جسمانی طور پر مفلوج بنادیتا ہے۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے ٹارگٹ اوراعداد وشمار کا جائزہ لیتے ہوئے مہم کی کوریج اور کامیابی پر اطمینا ن کا اظہار کیا اور ہیلتھ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ دودن کیچ اپ کے دوران کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں تک رسائی حاصل کرکے انہیں پولیو سے بچاﺅ کے قطرے ضر ور پلائیں تاکہ کیچ اپ ڈیز کی کوریج میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل ہو۔

ہمیں آئندہ بھی اسی قومی جذبہ کے تحت اپنی تمام سرگومیوں کو بروئے کار لا کر اپنے اہداف کو سو فیصد حاصل کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہیلتھ افسران مہم کے آخری یوم تک سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے حوالہ سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور محکمانہ سروسز کو بہتر سے بہتر ین بنانے کےلئے ضلع کے ہر کونے تک رسائی حاصل کرکے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں جائیں جبکہ اس تناظر میں متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے کوآرڈی نیشن کومزید موثر اور فعال بنائیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں