زیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقلیتی برادری سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر
زیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقلیتی برادری سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ مسیحی برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور حکومتِ پنجاب تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ اقلیتی برادری کو ہر سطح پر عزت، تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہوا جائے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *