728 x 90

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر  کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری امور اور جاری منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور گراں فروشی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری امور اور جاری منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور گراں فروشی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں پلس پراجیکٹ کے حوالے سے ریونیو افسران کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کے تحت جاری کاموں کو مزید تیز کیا جائے اور مقررہ اہداف بروقت مکمل کیے جائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات سے ملاقات بھی کی اور ان سے تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے طلباء کو تعلیم پر بھرپور توجہ دینے اور محنت کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے اور شہر و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos