ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ثنا اللہ ہنجرا نے شہر میں جاری بیوٹیفکیشن اسکیم کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت جاری کام کی
ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ثنا اللہ ہنجرا نے شہر میں جاری بیوٹیفکیشن اسکیم کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت جاری کام کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور بنیادی سہولیات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے جاری کاموں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *