ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ضلعی محکموں کے افسران کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، ستھرا پنجاب پروگرام
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ضلعی محکموں کے افسران کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی و ستھرائی کی سرگرمیوں اور واسا کی جانب سے سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے مارکیٹوں میں باقاعدگی سے انسپکشنز جاری رکھی جائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری بیوٹیفکیشن اسکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ شہر اور تحصیلوں کی خوبصورتی، صفائی اور ماحول کی بہتری کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔ای بز پورٹل پر موصول ہونے والی زیر التوا درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹاتے ہوئے شہریوں کو بروقت اور شفاف خدمات فراہم کی جائیں اور غیر ضروری تاخیر سے ہر صورت اجتناب کیا جائے۔اجلاس میں واسا کے سیوریج بحالی منصوبوں پر جاری کام کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کے منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی، صفائی، شفاف طرزِ حکمرانی اور بروقت سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *