728 x 90

ڈھاکہ یونیورسٹی انتخابات، بھارت کے من گھڑت پروپیگنڈے پر کاری ضرب

ڈھاکہ یونیورسٹی انتخابات، بھارت کے من گھڑت پروپیگنڈے پر کاری ضرب

ڈھاکہ یونیورسٹی کے حالیہ طلبہ یونین انتخابات میں اسلامی چھاترا شِبیر کی تاریخی کامیابی نے بھارت کے من گھڑت پروپیگنڈے پر کاری ضرب لگائی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے اشتراک نے بھارت کے منفی ایجنڈے کو زمین بوس کر دیا ہے۔ 1971 کی جنگ کے بعد پہلی بار، بنگلہ دیش میں

ڈھاکہ یونیورسٹی کے حالیہ طلبہ یونین انتخابات میں اسلامی چھاترا شِبیر کی تاریخی کامیابی نے بھارت کے من گھڑت پروپیگنڈے پر کاری ضرب لگائی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے اشتراک نے بھارت کے منفی ایجنڈے کو زمین بوس کر دیا ہے۔ 1971 کی جنگ کے بعد پہلی بار، بنگلہ دیش میں پاکستان حامی جماعت اسلامی چھاترا شِبیر نے ڈھاکہ یونیورسٹی کے انتخابات میں شاندار واپسی کرتے ہوئے نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کے عہدے اپنے نام کر لیے ہیں۔

معروف بنگلہ دیشی اخبار “پروتھم الو” کے مطابق، یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس الائنس کے امیدواروں نے ان کلیدی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ابو شادک قیوم نے 14,042 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر کا منصب جیت لیا،ایس ایم فرہاد نے 10,794 ووٹ کے ساتھ جنرل سیکریٹری کی نشست حاصل کی جبکہ محی الدین خان 11,772 ووٹ لے کر اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق، پندرہ سالہ شیخ حسینہ کے دورِ اقتدار میں اسلامی چھاترا شِبیر کی کھلے عام سرگرمیوں پر پابندی عائد تھی۔ اس پابندی کے خاتمے کے بعد ہونے والے ان انتخابات میں 78 فیصد سے زائد طلبہ نے ووٹ ڈال کر بھرپور شمولیت کا مظاہرہ کیا۔چیف ریٹرننگ آفیسر پروفیسر محمد زشیم الدین نے انتخابی عمل کو شفاف قرار دیتے ہوئے اسے دیگر جامعات کے لیے ایک ماڈل قرار دیا۔

ماہرین کے مطابق، مودی نواز شیخ حسینہ کے اقتدار کے بعد بنگلہ دیشی نوجوانوں نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ ان انتخابی نتائج کو بھارت کے لیے ایک سفارتی و نظریاتی شکست قرار دیا جا رہا ہے۔نتائج نے واضح کر دیا ہے کہ بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان دوست بیانیے کو تقویت دے رہے ہیں، اور یہ کامیابی خطے میں نئے تعاون اور مثبت رجحان کی علامت ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos