728 x 90

ڈیجیٹل دور میں ملک کی ترقی ڈیٹا پر مبنی ترقی سے مشروط ہے، احسن اقبال

ڈیجیٹل دور میں ملک کی ترقی ڈیٹا پر مبنی ترقی سے مشروط ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں ملک کی ترقی کے لیے ڈیٹا پر مبنی تکنیکی ترقی ضروری ہے۔ وہ اسلام آباد میں پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے زیر اہتمام ڈیٹا فیسٹ 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ احسن اقبال نے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں ملک کی ترقی کے لیے ڈیٹا پر مبنی تکنیکی ترقی ضروری ہے۔

وہ اسلام آباد میں پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے زیر اہتمام ڈیٹا فیسٹ 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت گورننس، اقتصادی منصوبہ بندی اور قومی ترقی کے منصوبوں میں ڈیٹا اور ڈیجیٹل ٹولز کو ضم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تبدیلی کے سفر کا آغاز کیا ہے جو ملک کو ٹیکنالوجی، اختراعات اور ڈیٹا پر مبنی ترقی میں اقوام عالم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے مسابقتی اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ دنیا میں، جو ممالک ڈیٹا اور اختراع پر انحصار کرتے ہیں وہ عالمی ترقی کی قیادت کرینگے، جبکہ اسے نظر انداز کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کا وژن پاکستان کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا ہے جہاں ڈیٹا اینالیٹکس، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مستقبل کی ترقی کی بنیاد ہیں۔

وزیر نے اس عمل میں نوجوانوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، انہیں پاکستان کی تکنیکی تبدیلی کے پیچھے محرک قوت کے طور پر بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے بااختیار بنانا اور انہیں ڈیٹا سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں مواقع فراہم کرنا پاکستان کو پائیدار ترقی اور عالمی مسابقت حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos